مسجد نبویؐ واقعہ، عمران خان اور حواریوں کے خلاف سیشن کورٹ وزیر آباد میں رٹ دائر
وزیرآباد (نامہ نگار) مسجد نبویؐ کے تقدس اور روضہ رسولؐ کی حرمت کو پامال کرنے پر عمران خان اور اس کے حواریوں کے خلاف گزشتہ روز سیشن کورٹ وزیرآباد میں رانا محمد آصف سیشن جج کی عدالت میں ایک شہری کی طرف سے رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ مقدمہ میں الزام علیہم شیخ رشید، قاسم سوری، فواد چوہدری، انیل مسرت اور 150 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔