• news

عوامی مقامات پر خواتین کیلئے برقع کو لازمی قرار دینے کا حکم واپس لینے کیلئے طالبان سے براہ راست بات کی ہے 


 واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر طالبان حکومت افغانستان میں خواتین پر غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے، برقع پہننے کی شرط اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اپنے سخت فیصلوں کو واپس نہیں لیتی تو سخت اقدامات پر مجبور ہوں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ طالبان سے خواتین کے عوامی مقامات پر برقع پہننے کو لازمی قرار دینے کے حکم کو واپس لینے کے لیے براہ راست بات کی ہے۔ ترجمان نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ اگر خواتین سے متعلق سخت فیصلوں کو واپس نہیں لیا جاتا تو امریکا طالبان پر دباؤ بڑھانے کے لیے سخت اقدامات بھی اٹھا سکتا ہے۔ ہمارے پاس بہت سے ایسے ٹولز ہیں جنہیں استعمال کر کے طالبان پر دباؤ بڑھایا جا سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا افغانستان میں امدادی کاموں اور فنڈز کی فراہمی کو مشروط کرسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن