سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر میں قائم پناہ گاہ ختم کردی گئی
لاہور (آئی این پی)لاہور میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ ہجویری ہاؤس میں قائم پناہ گاہ ختم کردی گئی۔ذرائع کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈارکے گلبرگ لاہور میں واقع ہجویری ہاؤس میں قائم کی گئی پناہ گاہ ختم کرکے گھر کی صفائی کرادی۔یاد رہے کہ اسحاق ڈارکیگلبرگ میں واقع ہجویری ہاؤس کو نیلام کرنیکے لیے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔