مریم نواز کو خطرات کے پیش نظر سکیورٹی دینے کی منظوری
لاہور (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو سکیورٹی خطرات کے معاملے پر ان کو وی آئی پی سکیورٹی دینے کی منظوری دے دی گئی۔ وزارت داخلہ نے مریم نواز کو سکیورٹی دینے کی منظوری دی ہے۔ سکیورٹی وزارت داخلہ کی تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر دی گئی۔ دستاویزات کے مطابق پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اہلکار بھی مریم نواز کی سکیورٹی پر مامور ہوں گے جبکہ اسلام آباد میں مریم نواز کو وفاقی پولیس اور رینجرز کی سکیورٹی ہمہ وقت حاصل ہو گی۔ دوسرے صوبوں اور اضلاع میں متعلقہ پولیس سکیورٹی فراہم ہو گی۔ مریم نواز کی رہائشگاہوں پر بھی سکیورٹی فراہم کی جائے۔