پنجاب حکومت نے ختم نبوت کا حلف نکاح نامے میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے ختم نبوت کا حلف نکاح نامے میں شامل کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی منظوری کے بعد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے پنجاب مسلم فیملی رولز میں ترمیم کر دی ہے۔ ہر نکاح کے وقت مسلم جوڑے کیلئے ختم نبوت کا اقرار کرنا لازمی ہوگا۔