فیصل ووڈا نے نا اہلی کیخلاف اپیل میں نثار کھوڑو کو فریق بنا لیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل ووڈا نے اپنی نا اہلی کیخلاف اپیل میں سینیٹر نثار کھوڑو کو فریق بنا لیا ہے اور سپریم کورٹ نے جواب جمع کرانے کا مشروط حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نثار کھوڑو چاہیں تو تحریری جواب جمع کرا سکتے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت عظمی نے الیکشن کمشن کی التوا کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ اس دوران چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ فیصل واوڈا کی نا اہلی کے مقدمہ کا جلد سننا چاہتے ہیں۔ وکیل کی والدہ کے انتقال کے باعث سماعت ملتوی کر رہے ہیں۔ ویسے بھی یہ اپیل تین رکنی بینچ نے سننی ہے۔