• news

سندھ ہائیکورٹ : رکن قومی اسمبلی علی وزیر  کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور   


کراچی(آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت کے عوض علی وزیر کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت کاکہنا تھا کہ ملزمان محسن داوڑ، منظورپشتین اورڈاکٹر جمیل کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی جب کہ مقدمے میں نامزد تین ملزمان کی ضمانت کو بھی چیلنج نہیں کیا گیا۔رکن قومی اسمبلی علی  وزیر پر اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں تین مقدمات درج ہیں جن میں سے دو میں ان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن