• news

 65 برس سے زائد عمر کے افراد حج  نہیں کر سکیں گے‘غیرملکی عازمین کو  کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا ہوگی


اسلام آباد (نامہ نگار) سعودی وزارت حج اور عمرہ نے رواں سال حج کیلئے عمر کی حد کا اعلان کر دیا۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 65برس سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کر سکیں گے۔ عازمین حج کوکرونا ویکسینیشن کی ساری خوراک مکمل کرانا لازمی ہو گا۔ غیرملکی عازمین کو روانگی سے 72گھنٹے قبل کرائے گئے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن