• news

چیمبر کی بہتری اور استحکام کیلئے الیکشن بہترین عمل ہے: عامر رحمان، عاصم انیس

 گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) فانڈرز اتحاد گولڈن گروپ کے رہنماں شیخ عامر رحمان سابقہ چیئرمین گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور حاجی عاصم انیس سابقہ صدر چیمبر عطا فرید چودھری سابقہ ایگزیکٹو ممبر نے کہاہے کہ چیمبر کی بہتری اور استحکام کیلئے الیکشن بہترین عمل ہے، جمہورتی کے بغیر کوئی بھی ادارہ آگے نہیں بڑھ سکتا، سلیکشن کے ذریعے صرف من پسند لوگ ہی سامنے آتے ہیں اور باصلاحت لوگ پیچھے رہ جاتے ہیں، سلیکشن پر صرف وہ لوگ یقین رکھتے ہیں جو ووٹرز کا سامناکرنے کی جرات نہیں رکھتے،برسراقتدار چیمبرگروپ کے رہنما کابیان کہ چیمبر ہرسال الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا درحقیقت مذکورہ گروپ کی ذہنی آمریت کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ انہوںنے ہمیشہ مفادات اور اجارہ داری کی سیاست کی ہے اور ان کا مطمع نظر ہی چیمبر میں باریاں لگانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جولیڈرآج الیکشن کے خلاف بات کررہاہے جب یہ 2018میں اخلاق بٹ گروپ کا مخالف ہوا تو الیکشن کیلئے اس نے کونسے پاپڑ نہ بیلے اور الیکشن کے ذریعے چیمبر کادفتر سنبھالا مگر آج جب یہ لوگ مفادات کی خاطر ایک ہیں تو الیکشن میں برائیاں نظرآرہی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ مخالف گروپ کے لوگ جن کے دل میں شیخ اسلم کے لیے بڑی محبت جاگ رہی ہے ان لوگوں کے گزشتہ دوسالوں کے اخباری بیانات نکواکر دیکھ لیں یہ شیخ اسلم کے بارے میں کیسے کیسے خیالات کااظہار کرتے رہے ، مگر یہ کچھ بھی کرلیں اپنی سازشوں میں ناکام رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن