عمران خان کا گوجرانوالہ جلسہ تاریخ میں سب سے بڑا ہوگا:خان کلیم اللہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار پی پی58خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ 18 مئی کو گوجرانوالہ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا اورگوجرانوالہ پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت ہوگا،گوجرانوالہ کے شہری اپنے محبوب لیڈر کے تاریخ ساز استقبال کیلئے بیتاب ہیں ، سابق وزیر اعظم عمران خان کوگوجرانوالہ میں شاندار جلسہ عام پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ عمران خان نے قوم کو شعوردیدیا ہے اور عمران خان کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکتے ہیں۔ امریکی غلامی کسی صورت پاکستانی قوم قبول نہیں کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،چیف الیکشن کمیشن کی موجودگی میں ملک میں شفاف اور آزادانہ انتخابات ممکن نہیں ۔ملکی صورت حال کا واحد حل شفاف اور فوری انتخابات ہیں۔حکومت میں شامل نا اہل اور کرپٹ سیاستدان آزاد ی مارچ کو روکنے کی کوشش کریں گے تو حکومت کیخلاف مشکلات پیدا ہونگی ۔ تحریک انصاف پر امن جماعت ہے ۔ غیر جمہوری وغیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کی تو پورا ملک جام کر دیں گے۔