علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایم اے داخلوں کی تاریخ میں 15جون تک توسیع کر دی
لاہور (سپیشل رپورٹر ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دو سالہ ایم اے /ایم ایس سی پروگراموں کے سمسٹر بہار 2022کے داخلوں کی تاریخ میں 15جون 2022تک لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کر دی گئی ہے۔ایم اے /ایم ایس سی پروگرامز ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت آخری بار پیش کئے جار ہے ہیں۔تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبہ کو مستفید کرنا ہے۔