• news

امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ،مہنگائی میں اضافہ ہوا :چوہدری امتیاز

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنمائوں چوہدری امتیازاحمد خاںایڈووکیٹ وسابقہ ناظم گکھڑ، چوہدری خالد سلیمان سابق وائس چیئرمین بلدیہ گکھڑ اور چوہدری ناصر حسین مہر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی ناقص کارکردگی سے لوڈ شیڈنگ اور قیمتوں میں اضافہ ہوا ، ملکی معیشت کا دیوالیہ ہونے کے قریب ہے کٹھ پتلی حکمرانوں کی ایک ماہ کی ناقص کارکردگی نے سٹاک ایکسچینج کا  بھٹہ بٹھا دیا، امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی ہوگئی، ملک سے باہر لندن میں بیٹھے ہوئے سزا یافتہ میاں نواز شریف نے اپنی مفروری کے دوران امپورٹڈ وزیراعظم اور اس کی کابینہ کے اہم وزراء کو لندن میں بلا کر مسلم لیگ ن کو بچانے کی حکمت عملی اپنانے کے لیے صلاح مشورے شروع کردیے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو معلوم ہوگیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری نے دھوکہ دے کر جال میں پھنسا دیا کیوں کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف تحریک انصاف اور عمران خان کو جو عوام میں پذیرائی مل رہی ہے اس سے ثابت ہورہا ہے کہ جنرل الیکشن جلد کروانا پڑیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن