امپورٹڈ حکمرانوں سے جلد نجات پوری قوم کی آواز بن چکی: صدیق مہر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمرانوں سے جلد نجات پوری قوم کی آواز بن چکی ہے ایک ماہ کے اندر ہی چالیس سالہ تجربہ کاروں نے ایک ماہ میں ہی مستحکم ہوتی معیشت ، ایکسپورٹس کابراحال کردیا۔ ریکارڈ توڑ مہنگائی کے ذریعے عوام سے روٹی چھیننے کا پروگرام زور و شور سے جاری ہے جبکہ بھارت سے تجارتی تعلقات بحال کرکے کشمیر کا سودا کرنے کا کیا جانے لگا ہے جس کی پوری قوم شدید مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی عوام حقیقی آزادی کی جدوجہد میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اور 18 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا تاریخ ساز استقبال کرکے امپورٹڈ حکمرانوں کے خلاف اپنا دوٹوک فیصلہ سنائے گی اور لاکھوں کی تعداد میں لانگ مارچ میں شریک ہونگے۔