• news

امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے:خرم منور منج

اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ق) کے ضلعی صدر و سابق رکن قومی اسمبلی خرم منور منج نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے دنیا کے مختلف خطوں میں مسلمانوں پر جاری مظالم مسلم حکمرانوں کو فوری و موثر مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کا تقاضا کررہے ہیں ، مسلم قیادت کے باہمی اتحاد سے اسلام کوطاقت ملے گی اقتدار اللہ رب العزت کی امانت ہے جسے مسلم حکمرانوں کو مخلوق خدا کی بہتری کی خاطر بروئے کار لانا ہوگا،مسلم حکمران مسلمانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ فلاحی اقدامات کریںکوئی مسلم ریاست قدرتی معدنیات اوروسائل سے محروم نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن