راجہ پرویز اشرف پارٹی کا سرمایہ ہیں: رانا محمود اشرف، رانا فاروق
لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی این اے 75ڈسکہ کے مرکزی رہنما رانا محمود اشرف اور پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ بزنس فورم کے صدر رانا فاروق اشرف نے اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور پارٹی کے مرکزی رہنما آصف بشیر بھاگٹ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں،راجہ پرویز اشرف کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباددیتے ہوئے رانا برادران کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے وہ سینئر جیالے ہیں کہ جنہوںنے ہر وقت اپنے باقی جیالوں کا بھی جہاں تک ممکن ہو سکا ان کا نہ صرف خیال رکھا بلکہ انکو اکاموڈیٹ بھی کیا وہ پارٹی کا فخر اور سرمایہ ہیں۔