لند ن میں وزیر اعظم اور سینئر لیگی قیادت کی نواز شریف سے مشاورت
فر حا ن علی
farhan_ali702@yahoo.com
سیاست میں اداروںکو گھسیٹنے کے معاملے پرمو جو دہ حالات کے پیش نظر تما م سیا سی جما عتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی سلا متی کے اداروں کو سیاست میں لا نے سے گریز کر یں۔افغانستان اور خطے کی مو جو دہ صورتحال میں قومی
سلا متی کے اداروں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیا سی جما عتوں کی بھر پو ر سپورٹ درکا ر ہے نہ کہ تنقید۔کسی بھی ملک میں مسلح افواج کا کردار اس ملک کو اندرونی و بیرونی سازشوں اور ریشہ دوانیو ں سے محفو ظ رکھنا ہے بہت سے ریا ست مخالف عنا صر جب بیرو نی طور پر ملک کو نقصان پہنچانے میں نا کا م ہو جا تے ہیں تو وہ عناصر ملک کے اندر سے ان عنا صر کو مختلف طر یقوں سے فنانسنگ کر کے ریا ست کی بنیا دوں کو کھوکھلا کر نے کی کو شش کر تے ہیں۔مسلح افواج کا ہر فوجی ان غیر ملکی و ملکی عنا صر کا نہ قلع قمعہ کر تاہے بلکہ فوج میں شمیو لیت کے وقت کیے گئے عہد کی پا سداری بھی کرتا ہے۔تحر یک عدم اعتما د کے بعد وطن عزیز میںپا ک فوج کے خلا ف مسلسل اور منظم سازش ہو رہی ہے جس میں پا ک افواج کو ڈائر یکٹ یا انڈائر یکٹ طر یقے سے نشان بنا یا جا رہا ہے وہ خواہ سیا سی جما عتوں کے جلسے ہو ں یا قوم سے خطا ب کو ئی مو قع جانے نہیں دیا جارہا ہے۔ چیئر مین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کر کٹ میں نیو ٹر ل ایمپائر کا مشورہ دیا تھا جبکہ اپنے دورے حکومت میں وہ مسلح افواج کو نیو ٹر ل کہتے تھے لیکن آج حا لا ت اس کے بر عکس ہیں اور چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان اپنے ایبٹ آبا د جلسے میں کہا کہ اللہ نے ہمیں نیوٹر ل رہنے کی اجازت نہیں دی ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہـ" نہ میں تیتر ہو ں نہ بٹیر "میں تو نیو ٹر ل ہو ں با ر بار کہتاہوں کہ نیو ٹر ل صرف جانور ہو تا ہے۔چئیر مین تحر یک انصاف عمران خان نے تحر یک عدم اعتما د کو کا میاب بنا نے کیلئے مقامی میر جعفر اور میر صادق کو سپورٹر قرار دیا۔پاک فو ج کو سیا ست میںگھسیٹنے کی کو شش پر پا ک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ نے (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ سیا سی گفتگومیں مسلح افواج اور ان کی قیادت کوگسٹنے کی دانستہ کوششیں کی گئی ہیں۔غیر مصدقہ ، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیا نا ت انتہا ئی نقصان دہ ہیںتو قع کر تے ہیں سب قانو ن کی پاسداری کر یں گے اور مسلح افواج کو ملک کے بہتر ین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے گا۔ رواں ہفتے قومی اسمبلی کے اجلا س میں چئیر مین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوج مخالف بیانات پرقرارداد وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کل بات کی وہ ہولناک ہے، عمران خان ملک میں عوام کے ذہنوں میں زہر کھول رہے ہیں، اب یہ نہ کھیلنے اور نہ کھیلنے دیں گے پر عمل کررہا ہے اگر اسے نوٹس لے کر نہ روکا گیا تو پھر ملک مزید تقسیم درتقسیم ہوجائے گا آئین و قانون کے مطابق اس زبان کو روکنا ہوگا۔ قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ تحر یک انصاف پر ایک طر ف الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ توقعات کے خلا ف آنے کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کی سما عت چیف الیکشن کمشنر سکند سلطا ن راجا کی سر براہی میں تین رکنی کمیشن کر رہاہے۔ سما عت کیے دوران تحر یک انصاف کے وکیل نے اسکر وٹنی کمیٹی کی رپو رت پر دلا ئل دیتے ہوئے کہا کہ غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈڈ جما عت ہے اسے غیر ملکی فنڈنگ نہیں بلکہ ممنو عہ فنڈ نگ کہا جائے جس پر کمیشن کے رکن نے استفسار کیاکہ اگر غیر ملکی شہر ی سے فنڈ آئے تو کیا وہ ممنو عہ ہے ؟جس پر تحر یک انصاف کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام صرف ممنو عہ فنڈنگ کو دیکھنا ہے غیر ملکی فنڈنگ سے اس کا کو ئی تعلق نہیں اگر فنڈنگ ملک کی خود مختاری کے خلا ف ہے تو اس کا فیصلہ سپر یم کو رٹ نے کر نا ہے کمیشن کے رکن نے کہا کہ اب ہمیں غیر ملکی فنڈ نہیں دیکھنا اب دیکھنا ہے کہ کہیں یہ ممنو عہ فنڈ نگ تو نہیں ، اگر ممنو عہ فنڈ ہے تو اسے قبضے میں لے لیا جائے پارٹی تحلیل نہیں ہو سکتی۔تحر یک انصاف اس وقت ریا ستی اداروں کے ساتھ ساتھ حکو مت پر بھی مسلسل دبا و بڑ ھا رہی ہے تاکہ جلد از جلد الیکشن کی طر ف جایا جائے۔مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نو از شر یف نے بھی مو جو دہ سیا سی صورتحال پر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلا س کی تجو یز مستر د کر تے ہوئے لند ن میں پا رٹی کا ہنگا می اجلا س طلب کر تے ہوئے مر کزی قیادت کو لند ن پہنچنے کی ہدایت کی ،
اجلا س میں آئند ہ الیکشن ،پنجا ب میں کا بینہ اور پاور شئیر نگ سے متعلق اہم فیصلو ں سمیت پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتو ں پر مشاورت ہوگی۔