چوہدری سالک حسین چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات
اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین کو سرمایہ کاری بورڈ کا چیئرمین تعینات کردیا گیا۔ چوہدری سالک حسین کی چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری سالک حسین کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔