• news

 عازمین حج کیلئے سمارٹ فون لازمی، نیم خواندہ اور جدید ٹیکنالوجی سے نا آشنا افراد پریشان


لاہور (خصوصی نامہ نگار) سعودی حکومت نے اس سال تمام عازمین حج کے لئے سمارٹ فون ہمراہ لے جانا لازمی قرار دیدیا ہے جبکہ عازمین حج کیلئے سمارٹ فون ساتھ رکھنے کی شرط سے نیم خواندہ اور جدید ٹیکنالوجی سے نا آشنا حج کے خواہش افراد میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی، کیونکہ عازمین چاہے شہر سے ہو یا دیہات سے ایک بڑی تعداد سمارٹ فون کے استعمال سے ناواقفیت ہے، اور سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ و طواف کی ادائیگی سے قبل مسجد الحرام داخلے کی اجازت کے لئے پہلے متعارف کرائی گئی موبائل فون اپیلی کیشن ڈوائون لوڈ کرکے اس کے ذریعے اجازت لینا ہوگی۔اس کے علاوہ مسجد نبوی میں ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے لیے بھی موبائل اپلیکشن کے ذریعے پیشگی وقت حاصل کرنا ضروری ہے۔ عازمین حج کے لئے’’ توکلنا اور اعتمرنا ‘‘کے نام سے دو موبائل اپلیکشن بنائی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن