• news

ساڑے 3برسوں میں معیشت صفر، اداروں نے بھی تسلیم کیا یہ نظام چلنے والا نہیں 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان  نے کراچی میں میٹ دی پریس  سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت ان تین سالوں میں صفر ہو گئی۔ جمعیت علماء اسلام نے 14 ملین مارچ کئے۔ آزادی مارچ تاریخی مارچ تھا جسے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ اداروں نے بھی تسلیم کر لیا کہ یہ نظام چلنے والا نہیں۔ ہمارا اداروں سے مطالبہ تھا کہ آپ فریق نہ بنیں۔ ہم نے حدود سے تجاوز نہیں کیا اور اپنی بات کرتے رہے۔ آج عمران خان نئے بیانیہ کے ساتھ مارچ کر رہا ہے یہ ہے تبدیلی۔ عمران خان ہماری نقالی کر رہا ہے۔ نقالوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔ وہ پاکستان کو تہذیب کے لحاظ سے اپنے رنگ میں رنگنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن