• news

3 ڈپٹی کمشنرز سمیت متعدد اعلیٰ افسران تقرروتبادلے، اسد اللہ سمیت 4 کو اضافی چارج


لاہور (نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے 3 ڈپٹی کمشنرز سمیت متعدد اعلیٰ افسروں کے تقرر و تبادلوں سمیت چار آفیسرز کو اضافی چارج سونپنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) اسد اللہ خان سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو /چیف لینڈ کمشنر /ریلیف کمشنر بورڈ آف ریونیو کی اضافی ذمہ داریاں سونپنے، شہزاد سعید ممبر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کو تبدیل کر کے ممبر (جوڈیشل چھ) بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خرم شہزاد ڈپٹی کمشنر میانوالی کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلی آفس تعینات کر نے، عامر کریم خان ڈپٹی کمشنر ملتان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ تعینات کر نے، کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان ڈپٹی کمشنر خوشاب کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس تعینات کر نے کے ساتھ ساتھ سید نزہت علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی کو ڈپٹی کمشنر میانوالی، نوید احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب کو ڈپٹی کمشنر خوشاب، اخلاق احمد خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر ) ملتان کو ڈپٹی کمشنر ملتان کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ جبکہ رضوان نذیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملتان کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تاثیر احمد ایڈیشنل سیکرٹری (جوڈیشل) داخلہ پنجاب کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری یوتھ افیئرز پنجاب تعینات کر نے، فروہ عامر ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب تعینات کر نے کے ساتھ ساتھ تقرری کے منتظر سید حسن رضا کو ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سمیرہ فاروق ایڈیشنل سیکرٹری (آئی پی سی )، آئی اینڈ سی ، ایس اینڈ جی اے ڈی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ تعینات کر نے، ذیشان شبیر رانا ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس تعینات کر نے، محمد وحید بھٹی ایڈیشنل سیکرٹری (جیل خانہ جات ) داخلہ پنجاب کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس تعینات کر ، مبین الہی ایڈیشنل سیکرٹری (ویلفیئر ) ایس اینڈ جی اے ڈی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ تعینات کر نے، محمد تسلیم اختر ڈپٹی سیکرٹری ویلفیئر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس تعینات کرنے ، محمد ذیشان حنیف ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری ویلفیئر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر نے، خرم عزیز ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا نے کے ساتھ ساتھ اور طاہر محمود ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ آفس کو تبدیل کر کے ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت پاکستان کے سپرد کر دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن