• news

418پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کومایوس کیا:پیر اشرف رسول

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ قوم کی خوش بختی سے آج ملکی اقتداراصول پسند قیادت کے ہاتھوں میں ہے جو اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی یقینی بنائے گی اس حوالے سے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات تاریخ ساز ہیں جن کے ثمرات سے ہر پاکستانی مستفید ہورہا ہے، پی ٹی آئی کی قیادت دوبارہ برسر اقتدار آنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے انہیں اب فقط سڑکوں کی خاک ہی چھاننا ہوگی، اپنے ایک بیان میں پیر سید اشرف رسول ایم اے نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کومایوس کیا اور عوامی امنگوں کا جنازہ نکالا ، معاشی تباہی برپا کرنے اور عوام پر ہوشرباء مہنگائی کا بوجھ ڈالنے والی سابق حکومت قصہ ماضی بن چکی پی ٹی آئی پر قوم کبھی دوبارہ بھروسہ نہیں کریگی ، پاکستان میں معدنیات کے ذخائر، زراعت کیلئے موزوں ترین زمین، ہر طرح کے موسم ، وسائل اور باصلاحیت عوام پاکستان کیلئے قدرت کاخاص انعام ہے۔ موجودہ حکومت تمام وسائل کو بروئے کار کر عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن