• news

پی ٹی آئی ایک شکست خوردہ  جماعت ہے : رائے محمد خان 


فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ رائے محمد خان کھرل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک شکست خوردہ جماعت ہے جس نے اپنے دور اقتدار میں عوام پر ہوشرباء مہنگائی مسلط کی، بیروزگاری میں اضافہ کیا، ملکی وسائل کو بے دریغ ضائع کیا اور کرپشن کی نئی بدترین مثالیں رقم کیں، پی ٹی آئی کا سیاسی باب اب بند ہوچکا عمران خان اور انکے حواری برسر اقتدار آنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ان کے یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے، نواز لیگ کی قیادت قومی بحرانوں کوشکست دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن