نواز لیگ انتخابات کیلئے تیار ہے : اشتیاق احمد ڈوگر
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی ملک اشتیاق احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان ریاستی نظام لپیٹنا چاہتے ہیں جمہوری اقدار کا جنازہ نکال کر قومی حمیت کا نعرہ لگانا قوم سے کھلا مذاق ہے عوام کو بدحالی کی دلدل میں دھکیل کر پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں جو ظلم ڈھایا اسے قوم کبھی نہیں بھولے گی اور آئندہ انتخابات میں ن لیگ کی محب وطن قیادت کو اپنے ووٹ کی طاقت سے برسر اقتدار لائے گی،نواز لیگ انتخابات کیلئے تیار ہے مگر عمران خان شکست کے خوف کا شکار ہیں۔