پی ٹی آئی اپنے دور اقتدار میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میںناکام رہی:عمران رحمت
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ پی ٹی آئی اپنے دور اقتدار میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میںناکام ثابت ہوئی جلسوں میں اپنی حکومتی عوامی خدمات پیش کرنے کی بجائے نام نہاد سازش کا بیانیہ پروان چڑھانا عمران خان کا اپنی حکومتی نااہلی و ناکامی تسلیم کرنے کا ثبوت ہے، اپنے ایک بیان میں ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر پھوٹ اس جماعت کے قومی سیاست میں آئندہ کردار ختم ہونے کی دلیل ہے۔