وفاقی محتسب کا سہولیاتی کمشنر آفس برائے اوورسیز
خالد یزدانی
: وفاقی محتسب کا’’سہو لیا تی کمشنر آ فس برا ئے اوورسیز پا کستا نیز‘‘: مختصر جا ئزہ قارئین کی خدمت میں پیش ہے ۔ ویسے توپا کستان میں وفاقی محتسب کا ادارہ1983ء سے وفاقی حکو مت اور اس کے ذیلی اداروں کی بدانتظامی اور اہل کاروں کی عدم توجہی کے سبب عام افراد سے ہو نے والی نا انصا فیوں کے خلا ف شکا یات کا ازالہ کر رہا ہے تا ہم ہما رے لئے یہ بات نہا یت خو ش آ یند ہے کہ 90 لا کھ سے زائد بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کی شکا یات کے سلسلے میں وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ میں ’’سہو لیا تی کمشنر برا ئے اوورسیز پا کستا نیزڈاکٹر انعام الحق جاوید کی زیرنگرا نی ایک شعبہ الگ سے بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کے مسا ئل کے حل کے لئے کام کر رہا ہے جو تین طر ح سے بیرون ملک مقیم پاکستا نیوں کی خد مت میں مصروف ہے۔نمبر 1:بیرونی مما لک میں قا ئم 91 پا کستانی مشنز اور سفا رتخا نوں کے ذریعے۔نمبر2:وفاقی محتسب کی طر ف سے پا کستان کے8 بین الا قوا می ہوا ئی اڈوں پر قا ئم کئے گئے ’’یکجا سہو لیا تی ڈیسکوں‘‘ (One Window Facilitation Desks)کے ذریعے اور نمبر3:یہ کہ بیرون ملک مقیم پا کستانی اپنی شکا یا ت بذ ریعہ ای میل برا ہ راست’’سہولیا تی کمشنر‘‘ کے دفتر میں بھی بھیج سکتے ہیں جنہیں جلد از جلد حل کرا نے کے لئے فو ری ایکشن لے کر شکا یت کنندہ کوبھی اس ساری کا رروائی سے مطلع رکھا جا تا ہے۔ اس سلسلے میں اس سال کی پہلی سہ ما ہی یعنی جنو ری سے مارچ تک بیرون ملک مقیم پاکستا نیوں کی 21,549 شکایات نمٹا ئی گئیں۔وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی اس Grievance Commission Cellکو زیا دہ سے زیا دہ فعال بنانے میں خو د بھی بہت دلچسپی لیتے ہیں اور وقتاً فو قتاً ہدایات بھی جا ری کر تے رہتے ہیں۔ گز شتہ دنوں انھوں نے اسلا م آ باد میں ہو نے والی بیرون ملک مقیم پاکستا نیوں کی کا نفر نس میں بھی خطاب کیا اور برا ہ راست ان کے مسا ئل سن کر مو قع پر ہی بعض احکامات جاری کئے۔ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں نے پچھلے سال29,370.9 ملین ڈالر سے زائد رقم بطور زرمبا دلہ وطن عز یز میں ارسال کی ہے چنا نچہ ان کے مسا ئل تر جیحی بنیا دوں پر حل کئے جا نے چا ہئیں۔ یہاں یہ بتا نا غیر ضروری نہ ہو گا کہ وفاقی محتسب نے با قا عدہ ایک آرڈر کے ذریعے بیرون ملک تمام سفا رتخا نوں کو پا بند کر رکھا ہے کہ وہ اپنے آفس میں ایک سینئر افسر کو فو کل پر سن مقرر کر یں اور ہفتے میں ایک دن اور وقت طے کر یں تا کہ بیرون ملک مقیم پا کستا نی، ہما رے سفیر محترم یافو کل پرسن سے ملا قا ت کر کے اپنی شکا یا ت پیش کر سکیں نیز آن لا ئن، وٹس ایپ،اسکا ئپ، ویب سا ئٹ یا تحر یر ی صو رت میں بھی شکایات سن کر یا وصول کر کے ان کے مسا ئل کا ازالہ کر یں چنا نچہ اس سلسلے میں تمام پا کستا نی سفا رتخا نے وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ کو مفصل ما ہا نہ رپو رٹ ارسال کر تے ہیں۔ اسی طر ح وفاقی محتسب نے ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر’’یکجا سہو لیا تی ڈیسک‘‘ قائم کر رکھے ہیں جہاں بیرون ملک پاکستانیوں کووطن میں آتے اور با ہر جا تے وقت سہولیا ت فراہم کر نے کے لئے با رہ اداروں، او پی ایف، پی آئی اے، کسٹمز، اے ایس ایف، ایف آئی اے، سو ل ایو ی ایشن اتھا رٹی، نا درا، اے این ایف، وزارت مذ ہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، بیو رو آف امیگر یشن اینڈ اوور سیزا یمپلا ئمنٹ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگر یشن اینڈ پا سپو رٹس کے نما ئند ے ہفتے کے سا توں دن چوبیس گھنٹے موجود رہتے ہیں اور مسا فروں کی شکا یات کاموقع پر ہی ازالہ کرتے ہیں۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی خود بھی ان یکجا سہو لیا تی ڈیسکوں کی کارکردگی معلوم کر تے رہتے ہیں۔
گز شتہ دنوں سہو لیا تی کمشنر برا ئے اوورسیز پا کستا نیز ڈاکٹر انعام الحق جا وید نے اسی سلسلے میں اسلا م آ باد انٹر نیشنل ائر پورٹ کا دورہ کیا جہاں تمام متعلقہ ایجنسیوں کے نما ئند وں کی میٹنگ بلا کر’’یکجا سہو لیا تی ڈیسک‘‘One Window Facilitation Desk) (کو مز ید فعال اور کار آ مد بنا نے کے لئے مختلف امور کا جا ئزہ لیا گیا اور مو قع پر ہی کئی احکا ما ت جاری کئے گئے تا کہ وطن سے با ہر جا نے والے اور وطن واپس آ نے والے بیرون ملک مقیم پا کستا نیوں کو زیا دہ سے زیا دہ سہولیات فرا ہم کی جا سکیں۔
کہتے ہیں انصاف ہو نا بھی چا ہیے اور ہو تا ہوا نظر بھی آنا چا ہیے تا کہ معا شر ے کے دیگر افراد کے دلوں میں اعتماد کی فضا پیدا ہو۔ اس اصول کی روشنی میں ہم بہ آسا نی یہ کہہ سکتے ہیں کہ دیا ر غیر میں مقیم کو ئی بھی پا کستا نی، وفاقی اداروں کی طرف سے ہو نے والی کسی بھی زیادتی کے خلا ف مفت اور فو ری انصاف کے لئے وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ سے بلا روک ٹو ک رجو ع کر سکتا ہے اور اپنی شکا یت اردو یاانگریز ی میں تحر یر ی طو ر پر ’’سہولیا تی کمشنر برا ئے اوورسیز پا کستا نیز‘‘کو برا ہ راست ای میل کے ذریعے ارسال کر سکتا ہے، فون نمبر 051-9217259 پر رابطہ کرسکتا ہے یا 051-9217224 پر فیکس کر سکتا ہے، جس پر فو ری طو ر پر متعلقہ محکموں کے تو سط سے اس مسئلے کے تدراک کے لئے کا رروائی کا آغاز کر دیا جا تا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب آ فس میں شکا یت درج کرا نے کے لئے نہ وکیل کی ضرورت ہے نہ فیس کی اور نہ ہی کسی نو عیت کے اخر اجات کی۔ہر درخواست پر 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی شر وع ہو جا تی ہے اور زیا دہ سے زیا دہ ساٹھ دن کے اندر فیصلہ کر دیا جا تا ہے۔