• news
  • image

طائف میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے زیر اہتمام مرزا الطاف حسین کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام

سعودی عرب کے تاریخی شہر طائف  میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے کوآرڈینیٹر   راجہ کمال خان کی اور دوسری جانب مسلم لیگ ن طائف کے صدر راجہ ظفر کی  جانب سے  الگ الگ  مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر  مرزا الطاف حسین  کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا  جس میں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مختلف شہروں سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی. اس تقریب کے  مہمان خصوصی  مرزا الطاف حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ کمال خان اور دوسرے شرکاء   کا شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ راجہ کمال خان  اور یہ میرے دوست احباب ہمارے قائد میاں نواز شریف کے اس وقت کے ساتھی ہیں جب میاں محمد نواز شریف معزول ہو کر سعودی عرب میں آئے تھے. یہ وہ عظیم لوگ ہیں جب میاں نواز شریف کو کئی سارے قریبی ساتھی ساتھ چھوڑ گئے تھے تب ان لوگوں نے میاں نواز شریف صاحب کا ساتھ نبھایا اور آج تک سیسہ پلائی دیوار کی طرح  ساتھ کھڑے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں چونکہ میاں نواز شریف کے بہت قریب ہوں اور میں جانتا ہوں کہ میاں نواز شریف سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی اس باڈی سے بہت خوش ہیں. جب کبھی بھی میاں نواز شریف اپنے خاص وفادار دوستوں کا ذکر کرتے ہیں تو طائف  کے راجہ برادران کے ذکر کئے بغیر  نہیں ر ہتے مزید  انکا کہنا  تھا کہ پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ عمران جیسا غیر ملک ایجنٹ ملک پر مسلط رہا جس نے ملک کا بیڑا غرق کردیا۔  انہوں مزید کہا کہ پاکستان اس وقت بہت نازک موڑ پر ہے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور حمایت درکار ہے. انشاء  اللہ تعالیٰ میاں صاحبان کی حب الوطنی جلد ہی پاکستان کو اسی بلند مقام پر لے آئے گی۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے محبت ہے انہوں مجھے تاکید کی ہے کہ میں پورے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کی بابت آگاہ کروں  اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کو آگاہ کروں۔     پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے کوآرڈینیٹر راجہ کمال صاحب نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اکثر دیکھتا ہوں کہ مرزا الطاف حسین ہر محاذ پر میاں نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں. چوہدری محمد سرور محمد نور آرائیں  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرتے دم تک پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں. اور انشاء  اللہ تعالیٰ پاکستان مسلم ن ہی پاکستان کو تمام بحرانوں سے نکال کر پاکستان کو اس کے اصل مقام پر لا کھڑا کرے گی  ،     ادھر دوسری طرف میزبان راجہ ظفر اقبال اور لیاقت علی  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  نواز شریف پاکستان واحد لیڈر ھے جس کے لیے پاکستانیوں کے دل دھڑکتے ھیں میاں محمد نواز شریف کو چاھیے کہ آئندہ پارٹی میں موجود مطلبی اور مفاد پرست لوگوں کو اپنے سے دور رکھیں کیونکہ انہی مفاد پرست لوگوں نے ھمیشہ پارٹی کو نقصان پہنچایاصدر جدہ میاں رضوان  چوھدری وحید چوھدری محمد بوٹا حسن مسعود نائب صدر ریاض رانا شبیر  فیاض حسین غوری نے بھی تقریب سے خطاب کیا   راجہ کمال خان مہمان خصوصی مرزا الطاف حسین کو شیر کی تصویر والا گلدان بطور تحفہ پیش کیا .۔۔ تقریب کا اختتام  پاکستان اور سعودی عرب کی  ترقی وکامرانی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا. 

epaper

ای پیپر-دی نیشن