قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریکٹس شروع کردی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے تمام کرکٹ فارمیٹ کے کپتان بابراعظم کئی ہفتوں کے وقفے کے بعد ایکشن میں آگئے۔کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز سے قبل پریکٹس شروع کر دی ہے۔بابراعظم آخری بار آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں ایکشن میں نظر آئے تھے جس کے بعد وہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوئے اور وطن واپسی پر اہلِ خانہ کے ساتھ عید منانے کے بعد وہ ایک بار پھر نیٹ میں آگئے ہیں۔27 سالہ کپتان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویسٹ انڈیز سے قبل نیٹ پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی ہے، مختصر دورانیہ کی ویڈیو کے ساتھ بابراعظم نے لکھا کہ نیٹس میں واپسی!۔