• news

شاہین آفریدی کا کاؤنٹی چھوڑ کر فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ


لاہور(سپورٹس رپورٹر) مڈل سیکس کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔بائیں ہاتھ کے پیسر لندن سے ایک دو روز میں واپس وطن پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ چند دن اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے لگائے جا رہے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔مڈل سیکس کاؤنٹی نے شاہین شاہ آفریدی کی قومی ڈیوٹی کیلئے وطن واپسی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کاؤنٹی کیلئے ان کی خدمات کو سراہا ہے، اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ شاہین جون میں دوبارہ میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن