سابق کیوی کرکٹر برینڈ ن میکلم انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم کو چار سال کے معاہدے پرمینز ٹیسٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔میکلم آئی پی ایل کے اختتام پر کو فرنچائز کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔انگلینڈ کے مینز کرکٹ کے ڈائریکٹر روب کی نے اعتراف کیا کہ میکلم کی تقرری ایک حسابی جوا تھا‘یہ وقت ہے کہ ہم سب تیار ہو جائیں اور سواری کیلئے تیار ہو جائیں لیکن انہوں نے ٹیم کے کلچرکو بہتر کرنے کیلئے ان کی صلاحیت کی تعریف کی۔نئے تعینات ہیڈ کوچ برینڈن میکلم نے کہاہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا میرے لئے اعزاز ہے ‘مجھے انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹ سیٹ اپ میں مثبت کردار ادا کرنے اور ٹیم کو مزید کامیاب دور میں آگے بڑھنے کا یہ موقع ملنے پر بہت خوشی ہے۔اس کردار کو نبھاتے ہوئے میں اس وقت ٹیم کو درپیش اہم چیلنجوں سے بخوبی واقف ہوں، اور میں ٹیم کو ایک مضبوط قوت کے طور پر ابھرنے میں مدد کرنے کی اپنی صلاحیت پر پختہ یقین رکھتا ہوں ‘امید ہے ہم مشکل چیلنجز سے نکل کر کامیاب ٹیم بنیں گے ۔