خواتین کیلئے بھی پی ایس ایل ہونی چاہیے: ثناء میر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل رائونڈر اور سابق کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے بھی پاکستان سپر لیگ شروع ہونی چاہیے۔ 2 سال بعد میدان میں آئی تو بڑا مشکل تھا مگر پریکٹس کے بعد بائولنگ کرنے لگی۔ مختلف ملکوں کے کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ انٹرنیشنل کوچز کی رہنمائی سے پاکستانی پلیئرز کو اکلز نکھارنے کے مواقع مل رہے ہیں۔