صدر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل تشکیلِ نو کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کی منظوری دے دی ،منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 153 کے تحت دی گئی ،مشترکہ مفادات کونسل وزیر اعظم کی سربراہی میں، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور تین نامزد وفاقی وزراء پر مشتمل ہوتی ہے ،کونسل میں تین وفاقی وزیر آرٹیکل (2) 153 کے تحت وزیر اعظم کی طرف سے نامزد کیے گئے