خواجہ احمد حسان وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی مقرر
لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب حکومت نے خواجہ احمد حسان کووزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا معاون خصوصی مقرر کر دیاگیا۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ احمد حسان وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے معاون خصوصی مقرر کر دیئے گئے۔دو روز قبل خواجہ احمد حسان کو چیئر مین ایل ڈبلیو ایم سی کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا ۔