مالی سال کے باقی 47 ایام میں 900ارب سے زائد ریونیو جمع کر نا ناگزیر
اسلام آباد (عترت جعفری)رواں مالی سال کے اب47دن باقی ہے جن مین ایف بی آر کو6. 1ٹریلین روپے کا ریونیو ہدف ہدف کو پورا کرنے کے لئے مذید 900بلین جمع کرنا ہوں گے اب جبکہ چند روز بعد قطر میں آئی ایم ایف کے ساتھ اہم بات چیت ہونے والی ہے جس میں اس سال کی ریونیو پروجیکشن کی روشنی میں آئندہ مالی سال کے لئے ریونیو کے ہدف کا تعین بھی ہونا ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ اگرچہ ایف بی آر کو توقع ہے کہسالانہ ریونیوہدف کو حاصل کر لے گا مگر آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خدشہ موجود ہے کہ ادارہ معمولی فرق سے اپنے ہدف سے پیچھے رہ جائے تاہم اس کا بجٹ کے موقع پر ظاہر کیا جانے والی ہدف حاصل ہو جائے گا جو 6ٹریلین سے کم تھا ،ایف بی آر کا موقف رہا ہے ہسال کے دوران کرونا کی وجہ سے مختلف ایگزامشنز دیا پرین اور اس کے ساتھ پیٹرولیم پر جی ایس تی کی وسولی رعایت دینے کے باعث متاثر ہوئی،مئی اور جون مین ایف بی آر کو ماہانہ 600ارب روپے سے ذیادہ ریونیو جمع کرنا ہو گا ،روائتی طور پر مئی میں 600ارب روپے سے آگے بڑھنا ممنکب نہیں ہے تاہم جون میں ایسا ہو سکتا ہے ،قطر مین ہونے والی بات چیت میں آئندہ مالی سال کا ریونیو ہدف بھی زیر غور آئے گیا جس کی بنیاد ملک میں افراط زر ،جی ڈی پی گروتھ کی پروجیکشن کے ساتھ رواں مالی سال کا ریونیو بنے گا ،جبکہ امکان ہے کہ بجٹ مین پرسنل انکم ٹیکس کی مد میں بڑے اقدامات ہوں گے ،اس لئے آئندہ مالی سال کا ریونیو ہدف ساتھ ٹریلین سے ذائد مقرر کئے جانے کا امکان ہے ۔