• news

سری لنکن عدالت نے صدر راجا پاکسے کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی 

کولمبو (این این آئی) سری لنکا کی عدالت نے شدید مالی بحران پر پھوٹنے والے پرتشدد عوامی مظاہروں اور ہنگاموں کے نتیجے میں مستعفی ہونے والے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے اور ان کے اتحادی سیاست دانوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی عدالت نے سابق وزیر اعظم مہندا راجاپاکسے، ان کے بیٹے نمل اور 15 ارکان اسمبلی سمیت قریبی سیاسی اتحادیوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن