• news

گھی 8 سے 10 ‘ چاول 50 روپے کلو مہنگے


لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں پرچون سطح پر ایک کلو گھی کی قیمت میں 8روپے سے 10روپے اور ایک کلو  کائنات چاول کی قیمت میں 50 روپے  اضافہ ہو گیا ہے جس سے  ایک کلو درجہ اول گھی کے پیکٹ کی قیمت 460روپے سے بڑھ کر  470  روپے اور درجہ دوم گھی کے پیکٹ کی قیمت 452روپے سے بڑھ کر 460 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح درجہ اول کا 16 کلو گھی کا پیک 100 روپے کے اضافے سے 7400 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ درجہ دوم کے 12 کلوگھی کا پیک 52 روپے اضافے کے بعد 5376روپے سے بڑھ کر  5428روپے  کا ہوگیا ہے۔ چاولوں کی قیمت میں 50 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہوگیا ہے اور پرچون میں شہریوں کو کائنات چاول 230 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جارہا ہے جس کی قیمت 190روپے فی کلو تھی۔
گھی/ چاول

ای پیپر-دی نیشن