سو ئس سفیر کی ملاقات سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے: بلاول
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سوئٹزر لینڈ کے سفیر نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ نے سوئس سفیر کی دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سوئٹزر لینڈ پاکستان میں پہلے 10 سرمایہ کار ممالک میں شامل ہے، پاکستان میں مزید سوئس کمپنیوں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہیں گے۔