• news

موجودہ حالات ملک وقوم کیلئے بہترنہیں: طاہر جاوید نقشبندی

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)جمعیت علماء پاکستان ضلع شیخوپورہ کے صدر حاجی طاہر جاوید نقشبندی نے کہاہے کہ موجودہ حالات ملک وقوم کیلئے بہترنہ ہیں سیاسی وعسکری قیادت کو ملکر درپیش مسائل کے حل کیلئے کام کرنیکی ضرورت ہے عمران خان اپنے طرزعمل کا جائزہ لیں غیر ضروری اور غیر سنجیدہ بیانات سے عوام کی خدمت نہیںکی جارہی جبکہ نئی حکومت کو بھی اپنی ترجیحات میں عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات اٹھانا ہونگے وگرنہ انکا حشر بھی ماضی کی حکومت سے مختلف نہ ہوگا جے یو پی کے نزدیک تمام مسائل کا حل ملک میںنظام مصطفی ؐ کے نفاذ میں ہے اس کے بغیر ہمارے سیاسی ،تعلیمی ،اقتصادی مسائل حل نہیںہوسکتے ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ڈاکٹر قاری فیاض الحسن جمیل الازہری ،میاںمحمداسماعیل نقشبندی ، قاری عابد حسین رضوی ،منیر احمدنورانی ، محمداقبال قاسمی ،کامران طاہر نقشبندی سمیت دیگر موجودتھے۔

ای پیپر-دی نیشن