پاکستان عظیم نعمت ، رب کائنات کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے: کاشف
کامونکی(نمائندہ خصوصی)پاکستان اللہ تعالیٰ کا انعام اور ایسی عظیم نعمت ہے جس پر رب کائنات کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن چودھری کاشف شہزاد سندھو ایڈووکیٹ ،رانا سرفراز احمد خاں ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں انہیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اس ملک کو قائد اعظم کے ویژن اور علامہ اقبال کے خواب کے مطابق اسلامی اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں جن لوگوں نے قربا نیاں دیں وہ لائق تحسین اور ہما رے قومی ہیرو ہیں ہم انہیں کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ہمیں مل کر یہ عہد کرنا چاہیے کہ مقا صد پاکستان کی تکمیل کیلئے ہر اول دستہ ثابت ہو ں گے۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں شریک بانی پاکستان اور ان کے ساتھیوں کی پیروی کریں اور دشمن کے سامنے سیسہ پلا ئی دیو ار بن جائیں۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم اپنی زندگی میں معا شرتی اقدار اور انصاف سے کام نہیں لیں گے تو ہم کبھی تر قی نہیں کر سکتے۔