تحریک انصاف کی حکومت جمہوری عمل کے ذریعے ختم ہوئی: رفاقت علی
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ غداری کے فتوے دیکر ملک کے وجود کو خطرہ میں ڈالنے اور انارکی کے فروغ کی رچائی گئی سازش تحریک انصاف کو مہنگی پڑے گی آئندہ عام انتخابات میں عمران خان کو اپنے اس بیانیہ کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا انکی شکست واضح اور یقینی ہے عمران خان شہر شہر جلسے کررہے ہیں مگر انکے سازش کے بیانیہ کو عوام تسلیم کرنے کو تیار نہیں قوم آگاہ ہے تحریک انصاف کی حکومت کسی بیرونی سازش کے تحت نہیں بلکہ تحریک انصاف کے اپنے ارکان کی سازش سے جمہوری عمل کے ذریعے ختم ہوئی جو ہوا آئین اس کا حق دیتا ہے اور اسی حق کا استعمال کر کے سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے پی ٹی آئی کو ایوان اقتدار سے نکال کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمال گارڈن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔