عروہ حسین کے متعلق باتیں درست ہیں تو تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے: اعجاز اسلم
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار اعجاز اسلم نے کہا ہے کہ انہوں نے عروہ حسین کیساتھ کام تو نہیں کیا لیکن سنا ہے کہ انہیں بہت جلدی غصہ آتا ہے، ایک دو بار اداکارہ کی ڈائریکٹرز سے تلخی بھی ہوئی اور اگر یہ سچ ہے تو انہیں انڈسٹری میں تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔ عروہ حسین کیونکہ ان کے بارے میں لوگوں سے سن رکھا ہے کہ وہ بہت جلد غصہ کر جاتی ہیں، ایک دو بار ڈائریکٹرز سے تلخی بھی ہوئی تھی ‘ میری بات جھوٹ بھی ہوسکتی ہے کیونکہ عروہ مجھ سے بہت اچھے سے پیش آتی ہیں۔