• news

 زرداری کی بریت کیخلاف25سال پرانا کیس سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے25سال پرانے ارسسز ٹریکٹر،اے آر وائی گولڈ،ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسزمیں سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیلیں ایک بار پھر سماعت کیلئے مقررکردیں، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کل پیر کے روز سماعت کرے گا، واضع رہے کہ عدالت نے نیب کو مزید عدالتی وقت ضائع نہ کرنے اور کیس کی تیاری کی ہدایت دے رکھی ہے،نیب نے سات سال قبل آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل دائرکی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن