• news

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی‘پی سی بی کا انفرا سٹرکچر کمیٹی بنانے کا فیصلہ


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈنے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے انفرا سٹرکچر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے انفراسٹرکچر پر کام کرے گی ، کمیٹی انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے تجاویزدے گی۔انفراسٹرکچر کمیٹی میں دو گورننگ بورڈ کے ممبران کو بھی شامل کیا جائے گا۔29 سال بعد میگا کرکٹ ایونٹ پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے تین وینیوز تیار کرنے کا خواہشمند ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میزبانی کرنی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن