اٹالین اوپن : ثانیہ مرزا ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کی نامور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ ثانیہ مرزا کا سیمی فائنل میں مقابلہ کینیڈین ٹینس کھلاڑی گیبریلا ڈابروسکی اور ان کی میکسیکن جوڑی دار جیولیانا ماریون اولموس پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا۔سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور ناروے کے کیسپر رڈنے مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ کوارٹر فائنل رائونڈ میں 34سالہ سربین سٹار نوواک جوکووچ نے حریف کینیڈین حریف کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم کو ہرایا۔