نیب زیرو کرپشن‘ سو فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے: چیئرمین
اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر بھرپور یقین رکھتا ہے، نیب بزنس کمیونٹی کے ملکی ترقی میں کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ چئیرمین نیب نے نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کراچی، چیمبر آف کامرس لاہور اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس، فلور ملز ایسوسی ایشن، کاٹن جنرز ایسوسی ایشن، گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود سے نہ صرف ملاقاتیں کیں بلکہ نیب نے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے کیسز ایف بی آر کو بھجوا دیئے تھے تاکہ انہیں قانون کے مطابق نمٹایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں نے متاثرین کو ان کے پلاٹ دیئے اور نہ ہی ان سے لوٹی گئی رقم انہیں واپس کی، غریب سرمایہ کار اپنی رقوم کی واپسی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ نیب نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں سے 40 ارب روپے وصول کرکے ان کے متاثرین کے حوالے کئے۔ نیب کا کسی فرد، جماعت یا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فرض سمجھ کر بھرپور عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
چیئرمین نیب