• news

شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی 70 روپے  کلو فراہم کرنے سے انکار کر دیا 

لاہور(کامرس رپورٹر )شوگر ملز ایسوسی ایشن نے  فی کلو چینی 70 روپے میں فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اس ضمن میں شوگر ملزایسوسی ایشن اور حکومت پنجاب کے مابین چینی کی فی کلو قیمت 70 روپے کے حوالے سے معاملات طے نہیں پا سکے۔ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یہ واضح کیا چینی کسی بھی صورت 70 روپے فی کلو نہیں دے سکتے۔ چینی 70 روپے فی کلو دینے سے شوگر انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔  20 لاکھ ٹن چینی ملکی ضروریات سے زائد پیدا ہوئی ہے۔  حکومت 15لاکھ ٹن چینی برآمد کر کے ایک ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل کر سکتی ہے۔
چینی 

ای پیپر-دی نیشن