• news

رواں برس تیسرا کیس‘ شمالی وزیرستان میں بچہ پولیو کا شکار 

اسلام آباد (خبر نگار) ملک میں پولیو وائرس کا تیسرا کیس سامنے آگیا۔ شمالی وزیرستان کے ایک سالہ بچے میں پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں واقع پاکستان نیشنل لیبارٹری نے تیسرے پولیو کیس کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ایک اور بچہ عمر بھر کے لیے ایسی بیماری سے معذور ہوگیا ہے جس کا تدارک ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے لازمی ہے کہ ہر مہم میں تمام بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائے جائیں۔
بچہ،پولیو

ای پیپر-دی نیشن