1000فیئر پرائس شاپس کی تجویز آٹا گھی چینی سستی ریلیف دیں گے وزیراعلیٰ
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز جلد ہی عوام کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہبازنے چیف منسٹر ریلیف پیکیج کو چند روز میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آٹے، گھی اور چینی سستا کرکے عام آدمی کو حقیقی ریلیف دیں گے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی، افسوس عمران نیازی صرف سہانے خواب دکھاتے رہے۔ جس دن سے عہدہ سنبھالا ہے، عام آدمی کی آسانی کیلئے مہنگائی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو گرانفروشی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ اضلاع میں دورے کر کے خود اشیائے خورد ونوش کے نرخ چیک کروں گا۔ افسران اور سرکاری اہلکار اللہ کی رضا کیلئے مہنگائی کو کم کرنے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی پیکیج کے خدوخال کا جائزہ‘ پنجاب بھر میں 1000 ہزار سے زائد فیئر پرائس شاپس قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلی حمزہ شہبازنے دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں اور 3 بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اسفر، سپاہی قاسم مقصود، بچوں احمد حسن، احسن اور انعم کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پشاور میں سکھ برادری کے 2 افراد کے قتل کے واقعہ کی مذمت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پشاور میں سکھ برادری کے 2 افراد کے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سکھ برادری سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے انٹرنیشنل فیمیلز ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپس کے مضبوط رشتوں سے خاندان مضبوط ہوتے ہیں۔ ہر رشتے کا خیال رکھنے ہم سب کا فرض ہے۔ خاندان کے ہر فرد سے محبت، خلوص اور شفقت سے پیش آنا ہمارا اخلاقی، سماجی اور دینی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض عناصر نے سیاسی عزائم کی تکمیل کے لیے ہمارے معاشرے میں زہر گھول دیا ہے۔ انتہا پسندانہ سوچ اور عدم برداشت کے رویوں کو مخصوص ایجنڈے کے تحت پرموٹ کیا گیا ہے۔ شدت پسندی کی بڑھتی ہوئی یلغار نے خاندانوں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہم سب کو بحیثیت قوم کے دلوں کو جوڑنا ہے ناکہ ذاتی مفادات کی خاطر نفرتوں کا پرچار کرنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گجرات پہنچنے کے فورا بعدعزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز مختلف وارڈز میں گئے، مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے مریضوں سے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے سرجیکل وارڈ کے دورے کے دوران تیمارداربیٹی سے زیر علاج بزرگ خاتون کے مرض کے بارے میں پوچھا۔ وزیراعلی حمزہ شہباز وارڈ میں موجود بنچ پر بیٹھ گئے اور مریضہ کے علاج معالجے کے بارے میں انتظامیہ کو ہدایات دیں۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے بزرگ خاتون کی بیٹی کو تسلی دی اور یقین دہانی کرائی کہ ان کی والدہ کے علاج میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے گی۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے نیورو سرجری وارڈاور رشیدہ شفیع ٹراما سنٹر کا بھی وزٹ کیا۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے وارڈ میں زیر علاج کمسن ربیعہ عباس کے بارے میں ڈاکٹر سے علاج کے بارے میں معلومات لیں اور ربیعہ عباس کے آپریشن کے بعد فون پر بات کرانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز فردا فردا مریضوں کے پاس بھی گئے اور ان کی مزاج پرسی کی۔ وزیراعلی حمزہ شہباز نے ایمرجنسی فارمیسی میں موجود انجکشنزکو بھی چیک کیا۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ایم آر آئی اور دیگر ضروری مشینری فوری طور پر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی۔ ننکانہ صاحب کے نزدیک دریائے راوی میں کشتی الٹنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ