موجودہ حکمرانوں سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی : چوہدری احمد معین ، منعم ضیاء سندھو
اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنمائوں چوہدری احمد معین سندھو اور چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے مہنگائی کنٹرول ہورہی ہے نہ ہی انہیں عوامی محرومیوں کا احساس ہے پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں معیشت بکی حالت بہتر کی ، عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی اورعام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کی خاطر موثر و مربوط اقدامات اٹھائے جنہیں سبوتاژ کرکے موجودہ حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔