سیاسی کشیدگی‘ عدم استحکام ملک کے مفادمیں نہیں:حاجی محمدنواز
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمدنواز نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو غیر ملکی سازشوں سے بچانے کیلئے تحریک پاکستان جیسے جذبہ کی ضرورت ہے سیاسی کشیدگی اور عدم استحکام کسی بھی طور پر پاکستان کے مفادمیںنہ ہے پاکستان ایک خودمختار،آزاد ملک ہے جوکسی طور پرکسی کی غلامی اختیارکرنے یا اس کی ڈکٹیشن پر چلنے کیلئے بالکل تیار نہ ہے ماضی کے ساڑھے تین سالوں میںاگر ملکی بہتری ہوتی تو آج عوام حقیقی ریلیف سے ضرور مستفید ہورہے ہوتے مسائل اور بحرانوں کے حل کیلئے حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے جو ماضی میںنہیں ہوئی بلکہ زور زبردستی سے کام ہوئے اسی لیے موجود ہ حکومت کیلئے مشکلات ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی محمدنواز نے کہاکہ پاکستان بڑی قربانیوںکے بعد حاصل کیا گیا تھا ہمیں اپنی ذاتی ،دوھری سیاست سے بالاتر ہوکر اپنے وطن کو مضبوط،خودار،خوشحال اور روشن بنانے کیلئے مثبت اور تعمیری کرداراداکرنیکی ضرورت ہے الزام تراشی ،کردارکشی ،تشدد اور انتقامی کارروائیوں کی سیاست سے ملک وقوم کو کچھ حاصل نہ ہوگا اس کی ہرسطح پر حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے انہوںنے کہاکہ سیاست سے زیادہ ریاست عزیز ہونی چاہیے کیونکہ اگر ریاست ہے تو سیاست ہے ،اقتدار ہے اور دیگر پالیسیاں ہیں انہوںنے کہاکہ پاکستان کومسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کرنا بہت ضروری ہے ۔