عمران خان نے عوام سے جھوٹ بول کر اقتدار حا ص ل کیا : چودھری اختر علی
کامونکی(نمائندہ خصوصی)عمران خان نے عوام سے جھوٹ بول کر اقتدار حاصل کیا تھا اور اب پھر غلامی سے آزادی کا نعرہ لگا کر عوام کوبیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ان خیالات اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،محمد اسلام مغل،سابق چیئرمین یونین کونسل سادھوکے چودھری گلفام ورک،سابق وائس چیئرمین حافظ غلام رسول،شیخ آصف بشیر پیٹالوی اور سماجی سیاسی رہنما حافظ عبدالرحمن نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم کو 50لاکھ گھر ایک کروڑ نوکری 90دن میں کرپشن کا خاتمہ، 350ڈیم،وزیر اعظم ہاؤس او رگورنر ہاؤسز کو یونیورسٹیاں بنانے کے وعدے کیے گئے مگر 4سال میں کسی ایک وعدے کو بھی عملی شکل نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان روزانہ اپنے جلسوں میں جھوٹ بولتے ہیں وہ مسلسل اپنے سیاسی مخالفین پر تو کیچڑ اچھالنے کی پوری کوشش کرتے ہیں مگر یہ بتانے کی جرات نہیں کرتے کہ اپنی چار سالہ حکومت میں انہوں نے اپنے وعدے اور اعلان کے مطابق کتنا نیا پاکستان بنایا۔ کتنے لاکھ لوگوں کو نوکریاں دیں، کتنے لاکھ لوگوں کو گھر بنا کر دیئے۔